پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی ”مور“ کے انتخابی نشان کے لیے درخواست

68

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں قیصرہ الہی نے این اے 64 اور پی پی 32 میں ”مور“ کے انتخابی نشان کے لیے درخواست دائر کردی۔

 

قیصرہ الہی نے ایڈووکیٹ فرمان منیس کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 اور  صوابائی اسمبلے کے حلقہ پی پی 32 میں ”مور“ کے انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست دائر کی۔

 

درخواست میں موقف لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم جاری کیا، الیکشن کمیشن نے ابھی تک انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا۔ ریٹرننگ آفیسر نے انتخابی نشان کے لیے درخواست وصول کرنے سے انکار کیا۔ دونوں حلقہ ایک ہی علاقہ میں واقع ہیں، حلقہ میں کسی امیدوار کو مور کا انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا۔

 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو مور بطور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا حکم دے۔

تبصرے بند ہیں.