عوام کو بجلی کا جھٹکا، بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی

123

اسلام آباد :عوام کو بجلی کا جھٹکا، بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی۔  نیپرا نے بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے۔   نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا کی جانب سے قیمت میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جولائی کے بلز میں کی جائیں گی، اضافےکا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیپرا نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی  سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا اور کہا تھا کہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.