بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی پیشکش برقرار ہے ، سیاست دان کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے: خواجہ آصف

92

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بانی  پی ٹی آئی کا موسم تبدیل ہو رہا ہے، بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی پیشکش برقرار ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ   لگتا ہے بانی  پی ٹی آئی کا موسم تبدیل ہو رہا ہے، بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی پیشکش برقرار ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  سیاست دان کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے، غیر سیاسی سوچ اور رویہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن سیاسی نہیں، قومی معاملہ ہے، ساتھ ہی انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت خیبرپختونخوا آپریشن ’عزم استحکام‘ کی حمایت کرےگی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آپریشن مخالف کوئی بات نہیں کی تھی، ان کا طرز عمل اس وقت بھی مثبت تھا،اب بھی ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.