راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت وزیراعظم کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی، یہ ملکی ایشو ہے، ملک کی خاطر اے پی سی میں شرکت کرینگے۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مریم نواز، نواز شریف خواجہ آصف کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں، کے پی حکومت سے کہوں گا انکی ویڈیوز نکال کر ان پر وہاں ایف ائی آرز درج کرائیں ۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وقت کے یزید کی کبھی غلامی نہیں کروں گا،جیل میں مرنے کے لئے تیار ہوں، جب تک زندہ ہوں لڑوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک افغانستان سے تعلقات بہتر نہیں ہوتے ہم ٹی ٹی پی سے نہیں جیت سکتے،جب تک افغان حکومت سے تعاون نہ ملے، آپ یہ جنگ نہیں جیت سکتے،آپ آپریشن کریں گے، طالبان بھاگ کر افغانستان کے اندر چلے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.