اسلام آباد: عام انتخابات میں چند روز باقی، الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام نےصحافیوں کو انتخابات سے متعلق
لاہور: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 120روپے اورکمرشل سیلنڈر450 روپے مہنگا ہو گیا۔
چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گیس کی عدم دستیابی،صارفین مہنگی ایل پی جی خرید نے پرمجبور ہے۔ ایل پی جی کی رواں ماہ کے لیےقیمت 256 روپے مقرر ہے جبکہ مافیا ایل پی جی 320 سے 330 روپے فی کلو فروخت کر رہا ہے۔
عرفان کھوکھر کا کہناہے کہ ایل پی جی کی مہنگی فروخت کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی، ایل پی جی مافیا اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا بلکہ سارے لوگ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں۔
چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے نگراں حکومت سے فوری ایل پی جی مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
خبروں سے دور رکھنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹیریٹ کو صحافیوں کے لیے نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں کہ صحافی الیکشن کمیشن کے کسی ڈیپارٹمنٹ سے خبر حاصل نہ کر سکیں۔
الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ اعلی حکام الیکشن کمیشن کے افسران اور اہلکاروں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹیریٹ کی ہر راہداری میں ایف سی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں ہدایات ہیں کہ صحافیوں کو صرف میڈیا روم تک محدود رکھا جائے۔ میڈیا کو کورٹ روم اور لاء ونگ تک جانے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں انتخابی نشانات کی زبردستی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت بھی گزشتہ روز خاموشی سے کی گئی.
تبصرے بند ہیں.