ممبئی :بالی وڈ کے اداکار سلمان خان اور سنی دیول 27 برس بعد آمنے سامنے ہوں گے۔ سلمان خان اور ایکشن اداکار سنی دیول 27 برس بعد نئی فلم ’سفر‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
بالی وڈ اداکار سنی دیول کے ساتھ فلم” سفر” میں خصوصی جھلک دیں گے۔ تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیاگیا ہے۔
دونوں اداکار فلم ’جیت‘ میں 27 برس قبل ایک ساتھ نظر آئے تھے ۔ اس کے بعد دونو ں نے ایک ساتھ کام نہیں کیا تھا لیکن ان کے مداح ان کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے تھے ۔ مداحوں کی یہ خواہش اب پوری ہونے والی ہے ۔ فلم ’سفر‘ کے لیے دونوں اداکاروں کے مناظر محبوب سٹوڈیو میں ریکارڈ کرائے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.