محمد رضوان پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

78

 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا۔

 

 

محمد رضوان اس وقت شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بارہ جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

 

پاک-نیوزی لینڈ شیڈول

پہلا  میچ – 12 جنوری 2024 ایڈن پارک، آکلینڈ

دوسرا  میچ – 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن

تیسرا  میچ – 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن

چوتھا میچ – 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ

پانچواں میچ – 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ

 

پاکستان اسکواڈ

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر ، زمان خان

 

نیوزی لینڈ اسکواڈ

کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز

 

تبصرے بند ہیں.