راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت میں 10جنوری تک توسیع کر دی۔
سابق وفاقی وزیر کی درخواست ضمانت کی سماعت انسداددہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے کی۔ وکیل صفائی سردار رازق ہائی کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوئے۔
خیال رہے کہ 9 دسمبر 2023 کو ہونے والی آخری سماعت میں 9 مئی مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کی گئی تھی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیسز کی سماعت کی تھی، کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار بھی کیا تھا۔ سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ تفتیش جاری ہے مزید موقع دیا جائے، جس پر عدالت نے آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کر کے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
تبصرے بند ہیں.