پیپلزپارٹی کے کارکن ڈر کر چھپتےنہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے آمریت کو جمہوریت کا نام دیا ہوا تھا: مراد علی شاہ

78

گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ  کاکہنا ہےکہ   پیپلزپارٹی کے کارکن ڈر کر چھپتےنہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے آمریت کو جمہوریت کا نام دیا ہوا تھا۔

گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی سولہویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ  کاکہنا ہےکہ   پیپلزپارٹی کے کارکن ڈر کر چھپتےنہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے آمریت کو جمہوریت کا نام دیا ہوا تھا۔

ان کاکہنا تھا کہ کاش27 دسمبر 2007 کا دن کبھی نہ آتا،بے نظیر بھٹو نے مجھ سمیت تمام کارکنوں کو تربیت دی، بے نظیر بھٹو پوری دنیا کی رہنما تھیں انہیں ہم سے چھین لیا گیا، پیپلزپارٹی کی قیادت ملک میں جمہوریت قائم کرے گی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی نے بحرانوں میں جنم لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی حقیقی جمہوریت چاہتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.