راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کی تردیدکردی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کی خبر درست نہیں ہے۔ یہ واقعہ کچھ ایسے ہے کہ پی اے ایف چوک پر شایان نامی لڑکا اپنے عزیزوں کو زبردستی ساتھ لے کر جا رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمدبشیر اپنی گاڑی میں بدھ کی رات ائیرپورٹ روڈ سے گزررہے تھے کہ اس دوران اسی روڈ پر ایک گاڑی میں سوار نامعلوم شخص نے ہوائی فائرنگ کی ،جس کی اطلاع مبینہ طور پر ان کے سکواڈکی گاڑی میں سوار پولیس اہلکارنے کنٹرول کو دی جس پر وہاں ڈیوٹی پر موجودٹریفک پولیس کے عملے نے فائرنگ کرنے والے ملزم کی گاڑی کوروک لیا۔
بعدازاں ائیرپورٹ روڈ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔
تبصرے بند ہیں.