توشہ خانہ کیس، جسمانی ریمانڈ کے مکمل ہونے پر عمران خان کو عدالت میں آج پیش کیاجائےگا

33

 

راولپنڈی:توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی ۔

 

 

توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کریں گے ۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائیگا ۔

 

نیب ٹیم جسمانی ریمانڈ کے دوران ہونے والی پیش رفت رفت سے عدالت کو آگاہ کرے گی ۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پرعدالت نے بانی پی ٹی آئی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.