تجارتی خسارے میں 12.3 فیصد کمی ، 24 ارب ڈالر کی سطح پر

73

کراچی:  تجارتی خسارے میں 12.3 فیصد کمی  ہوگئی ہے ،تجارتی خسارہ  24 ارب ڈالر کی سطح پر ہے۔ مالی سال 2024 میں تجارتی خسارے میں 12.3 فیصد کمی ہوگئی ہے۔  مالی سال 2023 میں تجارتی خسارہ 27 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح پر تھا۔

 

مالی سال 2024 میں برآمدات 30 ارب 64 کروڑ ڈالر کی سطح پر رہیں جبکہ درآمدات 54 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر رہیں۔

مالی سال 2024 میں برآمدات میں 10.5 فیصد اور درآمدات میں ایک فیصد اضافہ ہوا، جون میں درآمدات 17 فیصد اضافہ کے ساتھ 4 ارب 91 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں۔

تبصرے بند ہیں.