نان فائلر زکی شامت ،موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر 75 فیصد ٹیکس عائد

48

اسلام آباد:نان فائلرز کی شامت ،موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر 75 فیصد ٹیکس عائد کردیاگیا ہے۔

ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کے لئے حکومت نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لئے بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔  انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں شامل افراد کے موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔نان ایکٹو ٹیکس پیئر موبائل صارفین کی کال پر75فیصد ٹیکس ہوگا۔

ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر اپریل 2024 میں جاری کیا تھا۔فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی60 روپے سے بڑھا کر70 روپے کی جائے گی جبکہ اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مقدار سے 10 گنا زائد پنالٹی عائد کی جائے گی۔

فنانس بل کے مطابق سمگلنگ کرنے والوں کو6 سال تک کی قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے جبکہ ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔نان فائلرز کے ہر دفعہ موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر بھی اضافی ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.