اسلام آباد: اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔رواں مالی سال میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا ریلیف صارفین کو منتقل نہیں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا۔ سی پی پیز کیلئے موجودہ قیمت 2750 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی کا فیصلہ اوگرا نے حکومت کو بجھوایا تھا، قیمت میں کمی نہ کرنے سے آئندہ مالی سال 100 ارب سے زائد اضافی وصولیاں متوقع ہیں۔
تبصرے بند ہیں.