سندھ کابینہ میں توسیع ،10 معاونین خصوصی مقرر

91

کراچی:ندھ کابینہ میں توسیع ،10 معاونین خصوصی مقرر  کردیے گئے۔ سندھ حکومت نے 10 معاونین خصوصی اور6 ترجمان مقرر کرلیے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کابینہ میں معاونین خصوصی میں لعل چند اکرانی، سرفراز راجر، قاسم نوید قمرشامل ہیں، وقارمہدی، راج ویرسنگھ، منصور شاہانی بھی بطورمعاونین خصوصی بنائے گئے، عثمان غنی، عبدالجبارخان، جنید بلند اور محمد سلیم بلوچ کو بھی شامل کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 6 رہنماؤں کو ترجمان سندھ حکومت مقرر کردیا، رکن سندھ اسمبلی مخدوم فخر زمان، سعدیہ جاوید، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، سرمد پلیجو، عبدالواحد ہالیپوٹو، محمد علی راشد بھی ترجمان سندھ حکومت مقرر کر دیئے گئے۔

تبصرے بند ہیں.