زلفی بخاری نے یو این ورکنگ گروپ کو پاکستان کے خلاف خط لکھا، پی ٹی آئی والے خود ملک دشمنوں کو بے نقاب کریں: عون چوہدری
اسلام آباد:استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری نے یو این ورکنگ گروپ کو پاکستان کے خلاف خط لکھا۔عون چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ زلفی بخاری نے یو این ورکنگ گروپ کو پاکستان کے خلاف خط لکھا۔
عون چوہدری نے مزید کہاکہ پاکستان کے خلاف دنیا میں لابی چلائی گئی، اس کیلئے پی ٹی آئی نے 2016 میں پی آر فرم کی خدمات حاصل کیں۔ہمیں معلوم ہے لندن میں بیٹھے لوگوں کو کون پیسے دےرہا ہے،پوری منی ٹریل موجود ہے۔
کسی کو ملکی سالمیت پر حملہ کرنے کاحق حاصل نہیں ہے۔ یہ سوشل میڈیاپرمیری جتنی مرضی ٹرولنگ کریں پاکستان کےخلاف کچھ برداشت نہیں۔ بیرون ملک مقیم لوگوں کی برین واشنگ کی جارہی ہے۔
عون چوہدری نے مزید کہاکہ جو جو پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش کرے گا اسے بے نقاب کروں گا ۔یہ لوگ پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف گھناؤنی مہم چلاتے ہیں،آپ کا مقصد یہ کہ ملک میں انتشار پھیلے اور آگ لگے۔پی ٹی آئی کے لوگوں کو کہہ رہاہوں آپ استعمال ہورہے ہیں ۔آپ نے پاکستان کے بچے بچے کو بے وقوف بنایا ۔
ان کامزید کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کیلئے سوچنا ہے اور اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے ، پی ٹی آئی نے اداکاری میں تمغے حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے لوگ دبئی، قطر اور یو کے میں بیٹھے ہیں، میں ایک ایک اکاؤنٹ کو پاکستان کے عوام کے سامنے لاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ محب وطن ہو تو اس ملک میں آکر بیٹھو، پی ٹی آئی والے خود ملک دشمنوں کو بے نقاب کریں۔
تبصرے بند ہیں.