اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں ،ترقی کا دارو مدار سیاسی استحکام سے ہے۔رانا ثنا نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ سیاسی جماعتیں ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں ،ترقی کا دارو مدار سیاسی استحکام سے ہے۔ان کامزید کہنا تھاکہ ان چیزوں کا نام کیوں سیاست رکھ دیا گیا جن کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، منفی ریوں سے ہمیشہ ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے، ہم میں بہت اچھی روایات ہیں لیکن جو ہمارے منفی رویے ہیں ان پر احتسابی جائزہ لینا چاہیے، میرا تعلق ایسی جگہ سے تھا جہاں میرا واسطہ لا اینڈ آرڈر سے رہا، میں 10 سال صوبائی وزیر قانون رہا، دوسری جگہوں پر میرا تجربہ کم رہا، اب مجھے بین الصوبائی روابط کا عہدہ دیا گیا ہے، مجھے احساس ہے کہ یہ اس لیے سونپا گیا کہ میری سیاسی سائیڈ پر زیادہ مصروفیت رہنی ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ اقتدار میں تحمل ملکی استحکام کا باعث ہے، بحیثیت قوم روئیوں کو بہتر کرنے پر توجہ دینا ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.