جیل سے گھبرا کر ملک سے بھاگنے والے عوام کا سامنا نہیں کرسکتے، وزیر اعظم صرف بلاول ہیں: پیپلز پارٹی 

18

اسلام آباد: سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اجرتی سروے کے ذریعے عوام کو دھوکا ووٹروں کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔پنجاب سے 100 نشستیں جیتنے کے دعوے دار دوسری جماعتوں پر تکیہ کر رہے ہیں۔

 

اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ جیل سے گھبرا کر ملک چھوڑ کر بھاگ جانے والے عوام کا سامنا نہیں کر سکتے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو عوامی حمایت حاصل ہونے کایقین ہے۔

 

خیبرپختونخوا میں وزیر اعظم بلاول کے نعروں کی گونج کراچی تک سنائی دے رہی ہے۔پیپلزپارٹی کے خلاف بنائے جانے والے اتحاد ریت کی دیوار ثابت ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.