کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے را ستے الگ ، نسیم شاہ کی اگلی منزل اسلام آباد یونائیٹڈ

72

اسلام آباد : فاسٹ بائولر نسیم شاہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے راستے الگ کرنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کاحصہ بن گئے۔  انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے علیحدگی اختیار کی  ہے ۔

 

فاسٹ بائولر اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان 90 فیصد معاملات طے بھی پا چکے ہیں۔یاد رہے کہ 2019 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہنے والے نسیم شاہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر گلیڈی ایٹرز سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

نسیم شاہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ تاہم ا س  بارے میں تاحال نسیم شاہ نے کوئی  واضح بیان نہیں دیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.