8ویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا کل سے آغاز، ٹرافی رونمائی تقریب آج ہو گی

55

ملتان: 8ویں تھل ڈیزرٹ ریلی 9سے 12 نومبر کو شروع ہوگی۔ 200 کلو میٹر تھل ڈیزرٹ ریلی کوٹ ادو اور لیہ کے اضلاع میں منعقد ہو گی۔ تھل ڈیزرٹ ریلی کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج (8 نومبر) ہو گی۔

 

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے 8 ویں تھل ڈیزرٹ ریلی کی منظوری دے دی۔لیہ کے علاقے چوبارہ کے نواحی علاقے سے تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز ہوگا۔

 

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں تھل ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ  لیا گیا ۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تھل ڈیزرٹ ریلی کے لئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔تھل ڈیزرٹ ریلی شرکاء کی حفاظت کے لئے پولیس اور دیگر اداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی۔

 

محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھل ڈیزرٹ ریلی میں 100سے زائد شوقیہ اور پروفیشنل ڈرائیورز حصہ لیں گے۔ خواتین بھی تھل ڈیزرٹ ریلی میں شرکت کریں گی۔ ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک اور کواڈ بائیک سوار بھی شرکت کریں گے۔

 

بریفنگ کے مطابق تھل ڈیزرٹ ریلی میں 200 کلو میٹر طویل فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوگا۔ 9 نومبر کو تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکاء کی رجسٹریشن، میڈیکل چیک اپ اور گاڑیوں کی انسپکشن ہوگی۔

 

تھل ڈیزرٹ ریلی میں جھومر، کبڈی، کلچرل شو اور فورٹ سٹال بھی لگائے جائیں گے۔

 

تھل ڈیزرٹ ریلی کی تقریبات میں پپٹ شو، میجک شو، تاریخی ڈرامے، صوفیانہ کلام، قوالی بھی پیش کی جائے گی۔  حکام نے بتایا کہ ریسنگ سرکٹ کے معروف نام، جیسے نادر مگسی، سلمیٰ اور تشنا پٹیل، 9 نومبر کو اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلچسپ مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

 

اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض، سیکرٹر یز اطلاعات،سیاحت، ڈی جی سپورٹس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ڈیرہ غازی خان کے کمشنر،آرپی او ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

تبصرے بند ہیں.