اسرائیلی فوج کی دمشق اور حلب پر بمباری،ایئر پورٹ سے دھویں کے بادل اٹھنے لگے

92

 

دمشق:اسرائیلی فوج نے دمشق اور حلب پر بمباری کی ہے ۔ایئر پورٹ سے دھویں کے بادل اٹھنے لگے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شامی دارالحکومت دمشق سمیت حلب کے ایئرپورٹ پر بھی بمباری کی ہے۔اس وجہ سے ایئرپورٹ سے دھویں کے بادل بھی اٹھتے ہوئے دکھائی دیے۔

 

اسرائیلی بمباری کی وجہ سےہوائی اڈوں کے رن وے کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔رپورٹ کے مطابق دمشق پر بمباری ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ممکنہ دورے سے کچھ دیر قبل کی گئی۔عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ شامی فوج کی جانب سے بھی اسرائیلی طیاروں پر طیارہ شکن میزائل سے جوابی حملے کیےگئے ہیں۔

 

شامی صدر بشار الاسد نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو فون کرکے فلسطین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ شامی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.