پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ،سندھ سے گیس کے نئے ذخائر دریافت

87
اسلام آباد:  پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ سندھ سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ماڑی پیٹرولیم نے سندھ گھوٹکی سےگیس کےنئے ذخائردریافت کیے ہیں۔

 

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ ان ذخائر سے ابتدائی طورپریومیہ ایک کروڑ 11لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔ماڑی پیٹرولیم کےمطابق تیل وگیس کی تلاش کے لیے 1016 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا جس کے بعد ذخائر دریافت ہوئے۔

 

تبصرے بند ہیں.