اسلام آباد: ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی۔ ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ بن گئے۔
پاک بحریہ کی تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی۔
سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے تقریب سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لئے بڑا اعزاز تھا، اللہ کا شکر جس نے نیوی میں خدمات سرانجام دینے کا موقع دیا۔
پاک بحریہ کے نئے سربراہ نوید اشرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، امریکی نیول وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹیڈیز سے فارغ التحصیل ہیں، وائس ایڈمرل نوید اشرف اہم کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
نوید اشرف کمانڈر پاکستان فلیٹ سمیت بطور کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں، پاکستان نیوی میں غیر معمولی پیشہ وارانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں ان کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔
تبصرے بند ہیں.