میں نے افنان اللہ کو تھپڑ مارا: شیر افضل مروت، میں نے گھونسے اور لاتیں ماریں: افنان اللہ، دونوں کو بڑی مشکل سے چھڑوایا: جاوید چودھری

مسلم لیگ ن کے سینیٹر نے رہنما پی ٹی آئی کو لاتیں اور گھونسے مار ڈالے

410

 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت ایڈووکیٹ کے درمیان میزبان جاوید چوہدری کے ٹاک شو میں لڑائی ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ شیر افضل مروت نے افنان اللہ کو تھپڑ  اور مسلم لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کو گھونسے اور لاتیں مارنے کی تصدیق کی جبکہ پروگرام میزبان جاوید چودھری کا کہنا ہے کہ میں نے دونوں کو بڑی مشکل سے چھڑوایا۔

دونوں سیاست دانوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پروگرام میں لڑے لیکن لڑائی میں کس کا غلبہ تھا دونو نے ہی اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

 

نجی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب مشاہد اللہ خان مرحوم کے بیٹے افنان اللہ نے شو میں سابق وزیراعظم اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔

 

زیر حراست رہنما کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر مبینہ طور پر غصے میں آنے والے افضل شیر مروت نے افنان اللہ خان کو تھپڑ  دے مارا۔

 

بعد ازاں  مسلم لیگ ن کے سینیٹر نے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے وکیل کو زمین پر لٹانے کے بعد ان پر قابو پالیا اور پروگرام کے عملے کی مداخلت سے پہلے انہیں لاتیں اور گھونسے مار ڈالے۔

 

 

اگرچہ لڑائی کی ویڈیو ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی، نہ ہی سوشل میڈیا پر کسی کے ذریعے اپ لوڈ کی گئی ہے لیکن افنان اللہ خان کی جانب سے ری پوسٹ کیا گیا ایک کلپ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت لڑائی کے بعد پروگرام سے جا چکے تھے۔

 

 

شیر افضل مروت چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی قانونی ٹیم کے ایک اور رکن شعیب شاہین کے ساتھ اپنے اختلافات پر اپنی پارٹی، پی ٹی آئی کے ساتھ اختلافات کا شکار ہیں، نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنا بیان دیا کہ مسلم لیگ ن کےسینیٹر افنان اللہ نے جاوید چوہدری کےپروگرام میں خان صاحب کو گالیاں دیں۔  میں اور کیا کر سکتا تھا؟

 

 

تبصرے بند ہیں.