ہم مداخلت نہیں کرسکتے ، عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: امریکا کا صاف انکار، لابنگ پر خرچ کیے کروڑوں روپے کسی کام نہ آئے
واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔امریکا پاکستان میں آئین ،قانو ن کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ یتھیو ملر کا کہناہے کہ سیاستدانوں کیخلاف مقدمات اور گرفتاریاں پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں کے احترام اور قانون کی حکمرانی کا کہتے ہیں۔
گزشتہ روز اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی حکم کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکا پر سازش کا جھوٹا الزام لگانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا میں اپنے امیج کا بہتر کرنے کے لیے لابنگ فرم سے معاہدہ کیا تھا ۔لابنگ فرم کو ماہانہ تقریباً 25 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں لیکن اب لابنگ فرم بھی کچھ نہیں کرسکی اور امریکا نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے انکار کردیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.