چیئر مین پی ٹی آئی گرفتار

468

 

لاہور: توشہ خانہ کیس میں  چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

 

 

ذرائع کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی کو  زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ چیئر مین نے گرفتاری کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی، پولیس کی گاڑی ان کی رہائش گاہ کے اندر گئی اور انہیں گرفتار کر لیا۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد  عمران خان کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

ذرائع نے بتایا  کہ عمران خان کو  پولیس لاہور سے اسلام آباد لے کے جائے گی۔  ان کا کہنا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو اسلام آباد لے کے جانے سے پہلے کوٹ لکھ پت جیل منتقل کرنے کا امکان ہے۔

 

پولیس کی جانب سے مختلف ناکوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔  ذرائع نے مزید بتایا کہ  پولیس نے شہر میں سرگرم پی ٹی آئی کارکنان کی فہرستیں تیار کر لی ہیں،  ممکنہ احتجاج کی صورت میں  کارکنان کے خلاف  کریک ڈاؤن کیے جانےکا امکان ہے۔

 

یاد رہے کہ سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ عمران خان پر توشہ خانہ کیس ثابت ہوتا ہے لہذا انہیں سزا سنائی جاتی ہے اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.