اسمبلیاں 9 اگست کو تحلیل ہو ں گی :وزیراعظم شہباز شریف نے حتمی تاریخ کا اعلان کردیا

31

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ بتا دی ہے۔ اس تاریخ کا اعلان اراکین پارلیمنٹ کو دیے گئے عشائے میں کیاہے۔
وزیرا عظم شہبازشریف نے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے میں خطاب میں ا ن مشکلات کا بھی ذکر کیاجو ان کی حکومت کو درپیش رہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ 15 ماہ میں تمام تنقید کے باوجود ریاست کو بچایا۔ آج ہمارا ضمیر مطمئن ہے ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بھنور سے نکالا، مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، ہر طرف خطرات تھے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ہماری حکومت ختم ہو جائے گی، کوشش ہے کہ سب کیلئے قابل قبول نگران سیٹ اپ تشکیل دیا جائے۔

 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے تعاون سے ہر مشکل پر قابو پایا، آئی ایم ایف سے معاہدہ آسان نہیں تھا، یہ پل صراط بھی عبور کیا۔

تبصرے بند ہیں.