توشہ خانہ کیس،  چیئرمین پی ٹی آئی ٹرائل پورا نہیں ہونے دے رہے،تکنیکی بنیادوں پرکھیل رہےہیں: عطا تارڑ

63

 

اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ  کاکہ کہنا ہے کہ توشہ خانہ کے کیس میں  چیئرمین پی ٹی آئی ٹرائل پورا نہیں ہونے دے رہے۔

عطا تارڑ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ  توشہ خانہ کے کیس میں  چیئرمین پی ٹی آئی ٹرائل پورا نہیں ہونے دے رہے۔انہوں نے مزید کہاکہ توشہ خانہ کیس کاٹرائل پچھلے گیارہ ماہ سے چل رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی تکنیکی بنیادوں پرکھیل رہےہیں۔ غیر متعلقہ گواہان کی فہرست جمع کرانا تاخیری حربہ ہے۔ توشہ خانہ کیس میں بہت سے جرائم ثابت ہوچکے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے گوشوارے میں زیورات ظاہر نہیں کیے۔

 

 

عطا تارڑ نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ چونتیس پیشیاں ستر پیشیاں پر جائیں ۔حقیقت یہ ہے کہ تحفے لیے گئے، بیچے زیادہ کے ہیں ،رقم کم بتائی گئی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بھاگ بھاگ کے سپریم کورٹ جاتے ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے بھی ثابت کر دیا کہ آپ نے جج کی جعلی پوسٹس لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو کسی نے غلط بتایا ہے، اپیل فیصلے کے بعد ہوتی ہے پہلے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپ جو چوری کے راستے ڈھونڈیں ،چوری چوری ہے ، جو آپ نے گواہان دئیے اس پر صدقے جائیں۔ جب 342 کا بیان ہو چکا ہے تو کوئی مقصد نہیں کہ آپ راہ فرار اختیار کریں۔

تبصرے بند ہیں.