لاہور: سرکاری ملازمین کے احتجاج ختم کیے چار روز گزر گئےلیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔سرکاری ملازمین نے نوٹیفکشن جاری نہ ہونے پر دوبارہ احتجاج کا عندیہ دے دیا۔
صدر بورڈ آف ریونیو یونین جہانگیر بھٹی نے کہا کہ مشیر وزیر اعظم ملک احمد خان کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا لیکن چار روز کے بعد بھی سیکرٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکشن جاری نہیں کیا گیا۔
جنرل سیکرٹری محمد اظہر نے کہا کہ اگر نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو دوبارہ پنجاب سول سیکرٹریٹ کے باہر آجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے تمام مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.