طارق فضل چودھری کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق، وزیر اعظم کا اظہار افسوس

64

 

اسلام آباد: اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عنزہ طارق کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق سیونتھ ایونیو پر تیز رفتار گاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی تھی جس میں طارق فضل چوہدری کا بیٹا عنزہ طارق زخمی ہوا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔  گاڑی نوجوان عنزہ طارق ہی چلا رہا تھا۔

تبصرے بند ہیں.