"سپائس گرلز” کے مداحوں کے لیے بری خبر، امریکہ میں ایک ساتھ پرفارم نہیں کریں گی  

37

لندن:”سپائس گرلز” جن کے بارے میں کہاجارہا تھا کہ  وہ  امریکہ میں ایک ساتھ پرفارم کریں گی لیکن ان کے بارے میں  مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ ایک ساتھ پرفارم نہیں کریں گی۔سپائس گرلز کی دی میل  کے مطابق وکٹوریا بیکھم 2024 میں  گلیسٹنبری میں  سپائس گرلز کے ساتھ نہیں پرفارم کریں گی۔

 

 

معروف گلوکارہ وکٹوریہ بیکھم  کی سپائس گرلز کی تیسویں سالگرہ  پر پرفارم کرنے کی اطلاعات تھیں ۔

 

 

تاہم یہ اطلاعات ضرور ہیں کہ  سپائس گرلز کی یہ پانچ گلوکارائیں 2024 میں  ایک دستاویزی فلم، نیٹ فلکس کے پراجیکٹ میں بھی ایک ساتھ دکھائیں دیں اوراس حوالے سے  کاغذی کارروائی ہورہی ہے ۔ ان پانچوں گلوکارائوں کوجب بھی موقع ملتا ہے یہ سولو پرفارم کرتی رہتی ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ  بینڈ کا مقبول گیت’وانا بی‘ 1996ء میں 37 ممالک میں پہلے نمبر پر رہا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.