پاکستانی مارشل آرٹس فائٹر عرفان محسود   اماراتی طلبا کی تر بیت  کریں گے

75

 

اسلام آباد :پاکستان کے مارشل آرٹس فائٹر عرفان محسود   اماراتی طلبا کی تر بیت  کریں گے۔مکسڈ مارشل آرٹ  کےماہر اور گنیز  ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود اب گلف  میں اپنا کلب کھولنے کاارادہ رکھتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کی تربیت کرنا چاہتے ہیں۔ عرفان محسود نے مختلف ریکارڈز قائم کئے ہیں اورگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ان کانام بھی ہے انہوں نے عرب نیوز سے انٹرویو میں  کہا کہ ہماری ڈی آئی خان میں دو برانچیں  ہیں ۔

ہم اگلے دو تین ماہ میں دبئی میں  کلب کی برانچ کھولنا چاہتے ہیں کیونکہ دبئی اس وقت مارشل آرٹس کا گڑھ بن رہا ہے اور لوگوں کی مقبولیت بڑھ ہی ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ میں نے اپنی سرگرمیوں کومثبت رکھا حالانکہ میرا تعلق ایسے علاقےسے ہے جہاں پرلوگوں کا رجحان  دیگر سرگرمیوں کی طرف ہوتا ہے۔میں نے 70 کے قریب ورلڈ ریکارڈ بنائے ہیں۔

 

 

میرے کلب کے90 سے زائد ورلڈ ریکارڈ منظور ہوئے ہیں۔2015 میں میرا کلب بناتھا اور اب تک لگ بھگ 500 کے قریب سٹوڈنٹس کی تربیت کی گئی ہے جو مکسڈ مارشل آرٹس میں نام کمارہے ہیں۔ہمارے لیے اعزاز کی بات یہ ہےکہ کلب کے بیس سے زائد سٹوڈنٹس ایسے ہیں جنہوں نے قومی سطح پر نام کمایااور ایوارڈ حاصل کیے اور کلب کا نام روشن کیا ہے۔ ہمارے کلب کا سب سےکم عمر سالار محسود ہے  وہ بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ ایوارڈ یافتہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.