کسی بھی عہدے کیلئے کوئی رابطہ نہیں ہوا، بھارت میں گیارہ کھلاڑیوں کی سلیکشن اہم ،کرکٹ اور سیاست کو نہیں ملانا چاہیے: مصباح

32

 کراچی: سابق کپتان مصباح الحق کاکہنا ہےکہ  چیئرمین کی تبدیلی سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔مصباح الحق نے ایک بیان میں کہا کہ  چیئرمین کی تبدیلی سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ان کاکہنا تھاکہ اس  طرح  کھلاڑیوں کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے۔   بار بار تبدیلی کا مسئلہ ختم ہونا چاہیئے۔

 

 

 

مصباح الحق نے  مزید کہاکہ   بھارت میں کنڈیشنز اچھی ہوتی ہیں ۔  کراؤڈ کا پریشر آپ پر ضرور ہوتا ہے  لیکن بڑے کراؤڈ میں پرفارم کرنے سے آپ کا نام بنتا ہے۔   ابھی تک پی سی بی نے کسی بھی عہدے کیلئے ان  سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

 

 ان کا کہنا تھا بھارت میں گیارہ کھلاڑیوں کی سلیکشن اہم ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ  کرکٹ اور سیاست کو نہیں ملانا چاہیے۔ پاک بھارت کا مستقل حل نکلنا چاہیئے۔

 

تبصرے بند ہیں.