اسحاق ڈار نے سود ختم کرنے کا وعدہ کیا لیکن وہ وعدہ پورا نہ کرسکے: سرا ج الحق

41

 لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہےکہ  اسحاق ڈار نے سود ختم کرنے کا وعدہ کیا ،،لیکن وہ وعدہ پورا نہ کرسکے۔

 

 

انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ اسحاق ڈار نے سود ختم کرنے کا وعدہ کیا ،،لیکن وہ وعدہ پورا نہ کرسکے۔سودی نظام نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے ، اسحاق ڈار نے سود ختم کرنے کا وعدہ کیا لیکن وہ وعدہ پورا نہ کرسکے

 

 

انہوں نے مزید کہاکہ مولانا فضل الرحمان حکومت میں رہتے ہوئے سودی نظام کے خاتمے کےلیے کچھ نہ کروا سکے۔سودی نظام نے ملکی معیشت کو کنگال اور کھوکھلا کر دیا  ہے۔ آئی ایم ایف تو خود کہتی ہے قرض لینے سے معیشت پاؤں پر کھڑی نہیں ہوسکتی۔حکومت نے قرضہ لیا تو ایسا فخر محسوس کیا، جیسے سری نگر پر پاکستانی جھنڈا لہرایا ہو ۔

 

 

ان کاکہنا تھا کہ  اگر جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو وہ ملک سے سودی نظام ختم کر دیں گے۔انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل اوروفاقی شرعی عدالت کے فیصلوں پرعمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

تبصرے بند ہیں.