غذائی قلت: تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں رکا

42

 

تھرپارکر: غذائی قلت کی وجہ سے تھر میں بچوں کی اموات کاسلسلہ نہیں رکا ہے۔ ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کی وجہ سے بچے ناصرف بیمار ہیں بلکہ جان سے بھی ہاتھ دھو رہےہیں ۔

 

 

ضلع تھر پارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 5 بچے دم توڑ گئے ہیں ۔تھر پارکر کے محکمہ صحت کے مطابق مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت اور دیگربیماریوں کے سبب 5 بچے انتقال کرگئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔

 

 

انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں ایک سال سےکم تھیں۔رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 33 اور رواں سال 454 ہو گئی ہے۔4 جولائی کو بھی سول سپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 7 بچے انتقال کرگئے تھے ۔

تبصرے بند ہیں.