اسلام آباد : بچے کے دودھ پر لڑائی شدت اختیار کرگئی، شوہر نے بیوی کو زبردستی تیزاب پلادیا۔ تھانہ بنی گالہ کے علاقے ملوٹ میں خاتون کیساتھ تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ۔ یہ واقعہ بچے کے دودھ کی لڑائی پر پیش آیا۔ سسر عابد علی نے پکڑا اور شوہر وہاب نے واش روم سے تیزاب لا کر زبردستی پلادیا۔
شوہر اور سسر نے تشدد کا نشانہ بنا کر خاتون کو تیزاب پلایا۔ تیزاب پینے سے خاتون کی حالت خراب ہوگئی ، فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا اور طبی امداد دی گئی ۔
تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔ بنی گالہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیاہے۔ خاتون نے درخواست میں کہا دونوں ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے۔
تبصرے بند ہیں.