جہانگیر ترین اور نواز شریف اب اہل ہیں، آج کے قانون کے مطابق کوئی شخص تاحیات نااہل نہیں رہ سکتا ہے: اعظم نذیر تارڑ

123

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  کاکہنا ہےکہ آج کے قانون کے مطابق کوئی شخص تاحیات نااہل نہیں رہ سکتا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ  آج کے قانون کے مطابق کوئی شخص تاحیات نااہل نہیں رہ سکتا ہے۔

 

 

ان کاکہنا تھا کہ  الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نوا زشریف کی تاحیات نااہلی ختم ہوچکی ہے۔تاحیات نااہلی5 سال کے لیے ہوسکتی ہے آگے نہیں جائے گی۔آئین میں  کہیں بھی نااہلی5 سال سے زیادہ نہیں ہے۔جہانگیر ترین اور نواز شریف اب اہل ہیں۔13 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔

 

 

ان کاکہنا تھا کہ قانون بنانے کا اختیار پارلیمان کا ہے۔ قانون کو سٹرائیک ڈائون اور چیلنج نہیں کیاگیا۔نواز شریف پر نیب کی سزا کی وجہ سے قدغن ہے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔واپس آکر نواز شریف اپیلوں کی بحالی کی درخواست کریں گے ۔آج کسی کو لگ رہا ہے وہ اس ترمیم کا بینیفشری ہے تو کل کوئی اور ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.