لاہور:پا کستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر چودھری سرور کاکہنا ہےکہ شفاف انتخابات نہ ہوئے تو عالمی برادری تسلیم نہیں کرے گی۔
انہوں نے لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں کہاکہ شفاف انتخابات نہ ہوئے تو عالمی برادری تسلیم نہیں کرے گی۔ان کاکہنا تھا کہ شفاف انتخابات نہ ہوئے تو نتائج بہت برے نکلیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کو اپنے لیے جنت اور غریب کےلیے جہنم بنادیا ہے۔
لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں چوہدری سرور نے مزید کہا کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں اور کشکول لے کر قرضہ مانگنے کےلیے پھرتے ہیں۔کرپشن کا خاتمہ کرلیں تو ملک میں خوشحالی آسکتی ہے۔ ملک پر اور ہم سب پر مشکل وقت ہے، باتیں دھیان سے کرنی پڑتی ہیں۔
ق لیگی چیف آرگنائزر نے مزید کہا ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا، کوئی کرپشن نہیں کی، ہم نے ملک کو کچھ دیا ہے، لیا کچھ نہیں ہے۔ چوہدری شجاعت نے بھی ملک کو دیا ہی ہے لیا کچھ بھی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ جو کالی رات ہے یہ 75 سال سے چل رہی ہے۔
میں جب برطانیہ کی پارلیمنٹ میں تھا تب بھی پاکستان کا سوچتا تھا، میں اپنے خرچے پر 4 مرتبہ یورپ گیا اور پاکستان کو جی ایس پی لے کردیا۔
سعودی عرب اور چین میں سرمایہ کاری کانفرنس ہوتی ہے مگر پاکستان وہاں نہیں تھا، اگر ہمیں وہاں جانے کی دعوت دی گئی تھی تو ہم کیوں نہیں گئے؟
تبصرے بند ہیں.