لندن: سانحہ نو مئی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سے 41 افراد کی شناخت ہوئی ہے ۔یہ لوگ 9 مئی کی گھناؤنی کارروائیوں کو اکسانے، بڑھاوا دینے اور مدد کرنے میں براہ راست ملوث پائے گئے ہیں۔
ان میں سے زیادہ تر پی ٹی آئی کے عہدیدار اور کارکن ہیں۔ ان افراد کی شناخت تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے کی گئی ہے۔
برطانیہ میں ان افراد میں سے 3 پی ٹی آئی کے عہدیدار ہیں۔کینیڈا میں پی ٹی آئی کے 8 عہدیدار، 12 پی ٹی آئی کے سپورٹرز اور فنانسرز ہیں۔ امریکہ میں جن 6 افراد کی شناخت ہوئی ہے ان میں پی ٹی آئی نیویارک کا ایک عہدیدار اور 5کارکن شامل ہیں۔ حکومت نے ان افراد کے خلاف پاکستان اور وہ جن ممالک میں رہائش پذیر ہیں سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.