جہاز کا انجن اچانک بند ہوگیا

35

کراچی: پی این ایس سی کے جہاز کا انجن اچانک بند ہوگیا۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے جہاز کا انجن اچانک بند ہوگیا اس وجہ سے جہاز منوڑہ ٹاور کے قریب ریت میں دھنسنے سے بچ گیا۔

 

 

پی این ایس سی ذرائع کے مطابق کوئٹہ جہاز کا انجن پورٹ سے نکلتے وقت اچانک بند ہوگیا تھا اور جہاز منوڑہ ٹاور کے ساتھ ریت کے قریب آگیا۔

 

پی این ایس سی ذرائع کا کہناہے اینکر ڈالنے میں تاخیر پر کوئٹہ جہاز بھی ہینگ ٹونگ جہاز کی طرح ریت کی جانب آرہا تھا جس پر جہاز کو بچانےکے لیے کے پی ٹی کے 4 ٹگ حرکت میں آئے اور فوری طور پر ریسکیو کرتے ہوئے جہاز کو ریت میں دھنسنے سے بچالیا گیا۔

 

ترجمان پی این ایس سی کا کہنا ہے جہاز کے انجن میں خرابی آئی تھی جسے فوری دور کردیا گیا ہے۔ پی این ایس سی کو جہازوں کی مرمت اور آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر کرنےکی ضرورت ہے۔

 

یاد رہے کہ جولائی 2021 میں کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز ہینگ ٹونگ ریت میں آپھنسا تھا جسے ڈیڑھ ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخر کامیاب آپریشن کے ذریعے گہرے پانی میں پہنچایا گیا۔

تبصرے بند ہیں.