کینیڈا: کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ سے فضائی آلودگی کے اثرات امریکا تک پہنچ گئے۔ شدید فضائی آلودگی کے باعث مختلف ریاستوں میں 10 کروڑ سے زائد امریکی متاثر ہو گئے۔
کینیڈین حکام کے مطابق ملک میں 400 سے زائد مقامات پر آگ لگی جبکہ 250 مقامات پر حالات قابو سے باہر ہیں۔ اب تک 65 لاکھ ایکڑ رقبہ جل چکا ۔
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق کینیڈا کے جنگلوں میں لگنے والی خوفناک آگ کے بعد دھوئیں کے بادل امریکی شہر نیویارک کی فضاء تک پھیل گئے جس نےشہر کی فضا کو نارنجی رنگ میں بدل دیا۔
گذشتہ روز امریکا کے مشرقی ساحل پر رہنے والے لاکھوں لوگوں کو کینیڈا میں لگنے والی آگ کے دھوئیں کی وجہ سےعلاقے میں آمد اور شہریوں کو محتاط رہنے کی وارننگ دی گئی ۔
امریکی حکام نے کمزور اور بزرگ شہریوں کو گھر کے اندر رہنے کی ہدایت جاری کر دی، جبکہ کچھ اسکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں منسوخ کر دی گئیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں چندعوامی مقامات کو بند کر دیا گیا۔
کینیڈا میں اونٹاریو، کیوبیک اور مغربی صوبوں میں جنگلات کا بڑا حصہ آگ کی لپیٹ میں ہونے سے تیز ہواؤں نے مشرقی ساحل کے ساتھ ساتھ بڑی جھیلوں والےعلاقے میں دھوئیں کو دھکیل دیا۔
بوسٹن، سیراکیوز اور نیویارک، شارلٹ، شمالی کیرولینا اور مرٹل بیچ، جنوبی کیرولینا کے علاقوں میں ائر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے بھی وارننگ جاری کر دی گئی۔
تبصرے بند ہیں.