پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ، جہانگیر ترین سے سیاسی رابطے تیز ہوگئے

37

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے پارٹی چھوڑنے کے بعد پارٹی سے جانے والے سیاست دانوں نے جہانگیر ترین سے سیاسی شخصیات نے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔

 

جہانگیر ترین سے پاکپتن کے سابق ایم این اے محمد شاہ کھگہ نے لاہور میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں سابق رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چودھری بھی شریک تھے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے مختلف سیاسی شخصیات کے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں سے نئی پارٹی کے نام پر بھی بات چیت اور مشاورت کررہے ہیں۔

 

بعدازاں جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے سابق رہنما ڈاکٹر امجد نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، ڈاکٹر امجد کے صاحبزادے بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر امجد نے کچھ دن قبل ہی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے علاوہ عمران خان کے فوکل پرسن برائے ٹریڈ یونینز اور رکن سینٹرل کور کمیٹی تھے۔

 

تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی تشکیل کے سلسلے میں جہانگیر ترین کراچی، اندرون سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، متعدد رہنماؤں نے جہانگیر ترین کے ساتھ شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
؎

 

تبصرے بند ہیں.