نو مئی، سخت قوانین کے تحت کارروائی کریں گے تا کہ آئندہ کسی کو جرات نہ ہو: تحفظ شہداء کنونشن سے وزیر اعظم کا خطاب
اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا تحریک انصاف کے شرپسندوں نے 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی ان کے لئے کوئی معافی نہیں ہے۔
جناح کنونشن سینٹر میں تحفظ شہداء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا انہیں اس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کیونکہ آج ہم شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں ۔ یہ وہ شہداءہیں جنہوں نے پاکستان کی مٹی اور اس وطن کے دفاع کے لئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا شہداءہمارے ہیرو ہیں اور ان کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ 86 ہزار سے زائد قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن و استحکام آیا مگر جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ،یہ ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔شہباز شریف نے کہا تحریک انصاف کے شرپسندوں اور ا سکے سربراہ عمران خان نے جس طرح لوگوں کو مشتعل کیا سب کچھ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جس کا ماسٹر مائنڈ عمران خان تھا وہ خود کو بری الزمہ قرار نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت ایسا کر سکتی ہے کہ گرفتاری کی صورت میں ریاست پر حملہ کر دے۔ذوالفقار علی بھٹو کوپھانسی ہوئی ،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہوگئیں، نواز شریف کو جلا وطن کیا گیا پھر دوبارہ ان کی حکومت ختم کر دی گئی مگر کسی سیاسی جماعت نے اپنے ملک کو یا اس کے جھنڈے کو نقصان نہیں پہنچایا۔ کوئی بھی گناہ گار بچے گا نہیں اور کسی بے گناہ کو ہم پکڑیں گے نہیں۔،ایسے لوگوں کے لئے سخت قوانین کے تحت کارروائی کریں گے تا کہ آئندہ کسی کو جرات نہ ہو۔
افواج کیخلاف اکسانےوالوں کوقانون کےکٹہرےمیں کھڑاکریں گے،شہداء کی عظمت پرکوئی آنچ نہیں آئےگی،شہید کسی ایک جماعت یامسلک کے شہید نہیں، پوری قوم شہداءکااحترام کرتی ہے۔ شہداءکی عظمت ہمیشہ قائم رہےگی۔شہداءکےلہوکی زکوٰۃ کےباعث قوم چین سےسوتی ہے،شہداءنےملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کیا۔
تبصرے بند ہیں.