لاہور:خدیجہ شاہ شناخت پریڈ پر پولیس کے حوالے کردی گئیں۔ پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو اے ٹی سی نے شناخت پریڈ کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
عدالت نےخدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ مکمل کر کے 30 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے خدیجہ شاہ کو کمرہ عدالت میں شوہر سے ملاقات کی اجازت بھی دی تھی۔
اے ٹی سی کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوانے کی استدعا کی تھی۔
عدالت میں پولیس نے کہا خدیجہ شاہ کیس کے تفتیشی افسر ہائی کورٹ میں مصروف ہیں۔عدالت نے خدیجہ شاہ اور ہما سعید کی حاضری مکمل کی اور دونوں خواتین کو واپس لے کر جانے کی اجازت دیتے ہوئے مزید کارروائی کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی تھی۔
گزشتہ روز خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا جو سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی اور سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی پوتی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.