آئی سی سی ون ڈے رینکنگ،پاکستانی ٹیم کونسے نمبر آگئی؟، کتنے پوائنٹس کے ساتھ انڈیا سے آگے؟

80

 

دبئی:آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ اس میں پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال تبدیل ہونے سے پاکستانی ٹٰیم کا نمبر بھی بدل گیا ہے۔

حال ہی میں جور پورٹ جاری ہوئی ہے اس میں آسٹریلیا کی ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔پاکستان116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ انڈیا کی ٹیم 115 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ساتھ حال ہی میں پانچ ون ڈے کی سیریز ہوئی۔ اس میں چوتھے ون ڈے کے بعد پاکستان کی آئی سی  سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن ہوئی۔ تاہم یہ خوشی صرف48 گھنٹوں تک محدود تھی  اور 48 گھنٹوں کے بعد ہی صورتحال بدل گئی جب پاکستان کی رینکنگ بدل گئی اور پوائںٹس ٹیبل پر پوزیشن بدل گئی۔ اس طرح خوشیاں ادھوری رہ گئیں۔

تاہم اب  جورینکنگ کی اپ ڈیٹ آئی ہے اس میں رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن تیسرے نمبر سے دوسرے پرآگئی ہے اور  آسٹریلیا پہلے جبکہ انڈیا تیسرے نمبر پرہے

تبصرے بند ہیں.