اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی درخواست ضمانت پر 3 اعتراضات لگ گئے 

26

 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ رجسٹرار آفس نے تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج کیس میں دائر درخواست ضمانت پر تین اعتراضات عائد کیے ہیں۔

 

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف محسن شاہ نواز رانجھا کی مدعیت میں اسلام آباف کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے اور اس مقدمہ میں عمران خان کی جانب سے سیشن کورٹ میں درخواست برائے ضمانت دائر کی گئی تھی تاہم بعد میں سیشن کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لیکر ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا ہے کہ عمران خان کے دستخط پٹیشن پر دو جگہوں پر مختلف ہیں جبکہ انھوں نے بائیو میٹرک تصدیق بھی نہیں کرائی۔

 

رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ اعتراض بھی کیا گیا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست براہ راست ڈائریکٹ ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.