قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات، پی پی نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

53

 

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ درخواستیں 3 فروری تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

سیکرٹری جنرل پی پی پارلیمنٹیرینز فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کی جائے ۔ درخواست کے ساتھ مبلغ 40 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز منسلک کیا جائے۔

 

فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدوار بلاول ہاؤس کراچی کے پتہ پر درخواستیں ارسال کریں ۔پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے امیدوار ہاؤس نمبر ایک اسٹریٹ 85 ایمبیسی روڈ اسلام آباد کے پتے پر درخواستیں بھیجیں۔

 

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں نشستیں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے استعفے دینے کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.