پی ٹی آئی گالم گلوچ کے ساتھ دئیے گئے استعفے واپس لینے کیلئے بے تاب ہے: وزیر دفاع

23

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جو استعفے گالم گلوچ کے ساتھ دئیے تھے اب وہی استعفے واپس لینے کیلئے بے تاب ہیں۔ عمران خان میں شرم اور حیا نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے حواری کہتے ہیں اب وہ 70 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے گا اور پھر استعفے دے گا، کوئی صاحب عقل یہ کام نہیں کر سکتا، عمران خان کا ذہنی توازن درست ہے نا اس میں شرم اور حیا نام کی کوئی چیز ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ہمارے ناموں پر اعتراض کیا گیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئینی اور قانونی طریقے سے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کی، پی ٹی آئی کا نگران وزیراعلیٰ کی تقرری پراعتراض کا کوئی آئینی جواز نہیں، پرویز الٰہی اس عمر میں اپنے رشتہ داروں کے خلاف ہوگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.