این اے 193 پر ضمنی الیکشن کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے گئے

68

راجن پور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق امیر امجد ایڈووکیٹ نے عمران خان کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے سابق وزیر محسن لغاری نے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اویس لغاری اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر وقاص گورمانی نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔ 
قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق مذکورہ حلقہ میں پولنگ 26 جنوری کو ہو گی۔ 

تبصرے بند ہیں.