کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کے اسٹار کرکٹر ہاشم آملہ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔
ہاشم آملہ نے 2019 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ انگلش کاؤنٹی میں کھیلتے نظر آتے تھے ، تاہم اب انہوں نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔
39 سالہ ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کہ جس میں اُنہوں نے 46.64 کی اوسط سے 9 ہزار 282 رنز بنائے ، جس میں 28 سنچریاں بھی شامل تھی ، جیک کیلس کے بعد وہ اس فارمیٹ میں جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کرنے والے بیٹر ہیں ۔
ہاشم آملہ کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور 311 رنز ناٹ آؤٹ ہے جو اُنہوں نے 2012 میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں بنایا تھا ، وہ ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے جنوبی افریقا کے پہلے بیٹر بھی ہیں ۔
ہاشم آملہ نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 18 ہزار 672 رنز اسکور کیے ، اُنہوں نے جنوبی افریقا کی جانب سے 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے ہیں ۔
انہوں نے 181 ون ڈے میچز میں 27 سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 113 رنز بنائے جبکہ 44 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار 277 رنز اسکور کیے ۔
تبصرے بند ہیں.